پاکستان کے مجموعی قرضے نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

May 13, 2026 | 14:49:PM
 پاکستان کے مجموعی قرضے نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اشرف خان)پاکستان کے مجموعی قرضے 80 ہزار 524 ارب روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مجموعی قرض میں مارچ 2026 تک ایک سال میں 6836 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،حکومتی مجموعی قرضوں میں سالانہ 9.30 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت کے مقامی قرض میں مارچ 26 تک ایک سال میں 6048 ارب روپے کا اضافہ ہوا،وفاقی حکومت کے مقامی قرض بڑھ کر 57 ہزار 566 ارب روپے پر پہنچ گئے،مارچ 26 تک بیرونی قرض  میں مارچ 2026 تک ایک سال میں 789 ارب روپے اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:دہشتگردی نہ رکی تو جو بھارت کے ساتھ کیا وہی کابل کے ساتھ کریں گے:خواجہ آصف
اسٹیٹ بینک کے مطابق وفاقی حکومت کے بیرونی قرضے 22 ہزار 959 ارب روپے پر پہنچ گئے،مارچ 2026 میں بیرونی قرض میں ماہانہ 244 ارب روپے کمی ہوئی ۔
معاشی ماہرین کے مطابق قرضوں میں اضافے کے باوجود بیرونی واجبات میں معمولی کمی دیکھی گئی۔