دہشتگردی نہ رکی تو جو بھارت کے ساتھ کیا وہی کابل کے ساتھ کریں گے:خواجہ آصف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کابل حکومت بھارت کی پراکسی بنی ہوئی ہے۔
قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ کابل ہمیں دہشت گردی روکنے کی یقینی دہانی نہیں کروا رہا۔
خواجہ آصف نے افغانستان کی طالبان حکومت کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو دہلی کے ساتھ کیا وہی کابل کے ساتھ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ دہلی اور کابل میں کوئی فرق نہیں، چاہے مشرقی سرحد ہو یا مغربی اس وقت دونوں سرحدوں پر ایک ہی دشمن ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم نے 3 ملکوں کے ساتھ مل کر ان کو سمجھانے کی بہت کوشش کی، قطر ، سعودی عرب اور ترکیہ نے بھی مذاکرات میں ہمارا ساتھ دیا۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کا امریکہ، اسرائیل ،ایران جنگ سے پیدا خطرات اور اسکے اثرات کا جائزہ لینے کا فیصلہ،2روزہ کانفرنس طلب
وزیرِ دفاع نے کہا کہ لمبے عرصے تک کے پی حکومت کا تعاون نہیں تھا تاہم اب ہے۔