بلوچستان کی سمندری حدود میں دو ماہ تک مچھلی کے شکار پر پابندی

May 13, 2025 | 23:17:PM
بلوچستان کی سمندری حدود میں دو ماہ تک مچھلی کے شکار پر پابندی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بلوچستان کی سمندری حدود میں ماہی گیروں کے مچھلی کے شکار پر پابندی عائد کردی گئی۔

ضلعی انتظامیہ کے اعلامیہ کے مطابق بلوچستان کی سمندری حدود میں دو ماہ کے لئے ماہی گیر مچھلیوں کا شکار نہیں کرسکتے، پابندی سمندری حیات کے افزائش نسل کے پیش نظر عائد کی گئی ہے۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ پابندی یکم جون سے 31 جولائی تک نافذ العمل ہوگی۔

دوسری جانب محکمہ ماہی گیری بلوچستان گوادر نے کہنا تھا کہ پابندی پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں :  اسلام آباد ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معمول پر آنے لگا