بھارت کے پاس پانی روکنے کی صلاحیت ہی نہیں: عطا تارڑ

May 13, 2025 | 19:10:PM
 بھارت کے پاس پانی روکنے کی صلاحیت ہی نہیں: عطا تارڑ
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز)وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ بھارت کے پاس پاکستان کا پانی روکنے کی صلاحیت ہی نہیں اور نہ بھارت نے اب تک پاکستان کا پانی روکا ہے۔

برطانوی ٹی وی کو  دیے گئے انٹرویو میں عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کی فتح روز روشن کی طرح عیاں ہے اور سیز فائر پاکستان کی کمزوری نہیں بلکہ حکمت عملی کی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس پاکستان کا پانی روکنے کی صلاحیت ہی نہیں اور نہ بھارت نے اب تک پاکستان کا پانی روکا ہے، پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے بھارت نے اب تک پاکستان کا پانی  نہیں روکا ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ بھارت کے نقصانات سب کے سامنے ہیں، بھارت مزید کشیدگی جھیلنے کی پوزیشن میں نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں:مشعال ملک نے ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی