مودی کا کوئی اصول نہیں،مشعال ملک نے ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر احسن)حریت لیڈر یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کشمیر سے تعلق رکھنے والوں زخمیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پمز ہسپتال کا دورہ کیا، اور پاک بھارت کشیدگی میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔
حریت لیڈر یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں زخمی ہونے والوں کے حوصلوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ ایک سائیکو قسم کا شخص بھارت میں برسر اقتدار ہے،جنگوں کے بھی اصول ہیں لیکن مودی کا کوئی اصول نہیں ہےپہلگام کی دہشتگردی کے بعد پاکستان پر بھارت نے حملہ کیا۔واقعے کے بعد جو بھارت کی دہشتگرد سرکار نے کیا وہ سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ابھی اسامہ کے گھر والوں سے ملکر آئی ہوں جس کی دو بہنیں بھی زخمی ہیں، اسامہ جو شہید ہوا ہے کی بہن کے ہاتھوں پر مہندی لگی ہوئی ہے، دس دن تک اس کے بھائی کی شادی تھی ۔جہاں شادی تھی وہاں دو شہید ہوگئے ہیں ،پاکستان کی حکومت ان زخمیوں کا علاج کر رہی ہے اور خیال رکھ رہی ہے ۔
مشعال ملک کا کہنا تھا کہ جنگ جو ہم پر مسلط کی گئی ہے اس میں ہماری فورسز نے منہ توڑ جواب دیا، امریکہ،ترکیہ، ایران اور کچھ اور ممالک نے کشیدگی کم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے، آج سعودی عرب میں ایک اہم بیٹھک ہو رہی ہے، جو بی ایس ایف کے اہلکار پکڑے گئے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے یاسین ملک سمیت ہماری قیادت کو رہا کیا جائے،کشمیری ایک عرصہ اپنی جانیں قربان کررہے ہیں،ہم پوری دنیا کے سامنے رول ماڈل ہیں، سب سے اہم مسئلہ مسئلہ کشمیر ہے جس کا حل ہونا ضروری ہے، آپ تمام جب بھی جہاں جائیں پیغام دیں کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو گا امن خطرے میں رہے گا ۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کیلئے اچھی خبر،چھٹیاں لے کر موجیں کریں