حج بیت اللہ کی خواہش، ملتان کا نوجوان سائیکل پر مدینہ منورہ پہنچ گیا

May 13, 2023 | 22:39:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)حج بیت اللہ کی خواہش رکھنے والا ملتان کا نوجوان ثاقب رحمان 85 دنوں میں سائیکل پر ہزاروں میل کا سفر طے کر کے مدینہ منورہ پہنچ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ملتان سے تعلق رکھنے والے نوجوان ثاقب رحمان نے سائیکل پر 85 دنوں میں چار ہزار کلومیٹر سفر طے کیا اور مدینہ منورہ پہنچ کر روضہ رسولؐ پر حاضری دی،جہاں پاکستانیوں سمیت سعودی شہریوں نے اسکا پرتپاک استقبال کیا۔

 ثاقب رحمان کا کہنا ہے کہ ’’مدینہ منورہ پہنچ کر دلی اور روحانی سکون میسر ہوا جبکہ وہ مکہ مکرمہ کا سائیکل پر سفر کرکے عمرہ کی ادائیگی کریں گے‘‘.