جھانوی کپور کا نئی فلم "الجھ " کی پہلی جھلک شیئر 

May 13, 2023 | 10:47:AM
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جھانوی کپور نے اپنی نئی فلم
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جھانوی کپور نے اپنی نئی فلم "الجھ" کی پہلی جھلک شیئر کردی۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  اداکارہ جھانوی کپور اسپائی تھرلر فلم" الجھ" میں مرکزی کردار نبھائیں گی جبکہ دیگر اداکاروں میں گلشن دیویا اور روشن میتھیو، میانک چانگ، سچن کھیڈکر، راجندر گپتا، جتیندر جوشی ودیگر شامل ہیں۔ فلم "الجھ "کی ہدایتکاری کے فرائض سدھانشو ساریہ انجام دیں گے جبکہ اس کی کہانی پرویز شیخ اور سدھانشو ساریا نے لکھی ہے۔

"الجھ" کی کہانی ایک آئی ایف ایس افسر کی ہے جس کا تعلق بااثر محب وطنوں کے خاندان سے ہے اور وہ افسر سازش کا شکار ہوجاتا ہے اور مختلف پریشانیوں میں پھنس جاتا ہے۔

حال ہی میں فلم میکرز نے انٹرنیشنل سپائی تھرلر فلم "الجھ" کی کاسٹ اور ٹائٹل کا اعلان کیا ہے جبکہ فلم کی شوٹنگ رواں ماہ کے آخر میں شروع ہوگی۔ جھانوی کپور نے کہا کہ "جب مجھ سے الجھ کے سکرپٹ کے لیے رابطہ کیا گیا تو اس نے مجھے فوری طور پر اپنی طرف متوجہ کرلیا کیونکہ بطور اداکار میں ایسے سکرپٹ کی تلاش میں رہتی ہوں جو مجھے اپنے کمفرٹ زون سے باہر نکلنے پر مجبور کرتے ہوں."

مزید پڑھیں:  ودیا بالن کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اداکارہ نے کہا کہ "الجھ" کی کہانی اور میرا کردار بہت ہی چیلنجنگ ہے۔"

واضح رہے کہ جھانوی کپور متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں "دھڑک، ملی، گڈلک جیری، روحی" اور دیگر فلمیں  شامل ہیں۔