نام نہاد ڈرون حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، افغان طالبان نے خود بول کر خود کو دہشتگرد ثابت کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان کے سرکاری ذرائع نے افغان طالبان کے اس جھوٹ کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جس میں پاکستان میں نام نہاد ڈرون حملے اور بڑے نقصان کا ذکر کیا گیا تھا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فیکٹ چیک کے مطابق دہشتگرد تنظیم ایف اے کے کے 2 معمولی صلاحیت کے ڈرون نمودار ہوئے تھے جنہیں پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے الیکٹرانک کاؤنٹر میژرز کے ذریعے کامیابی سے روک لیا۔ دہشتگرد تنظیم ایف اے کے کو سمجھا جاتا تھا کہ یہ افغان طالبان کی سرپرستی میں کام کرتی ہے، آج افغان طالبان بتا رہے ہیں کہ دہشتگرد ایف کے کے دراصل وہ خود ہیں۔ یہ افغان طالبان ریجیم کی کسی بھی حد تک گر جانے کی ایک اور مثال ہے۔
آج اسلام آباد میں وزارتِ اطلاعات کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان ڈرونز کے نمودار ہونے سے پاکستان کی کسی فوجی یا دیگر تنصیب کو کوئی معمولی نقصان بھی نہیں پہنچا، تاہم ڈرون کو گرایا گیا تو ملبہ کے گرنے کے باعث معمولی نقصان ہوا۔

طالبان ریجیم خود ثابت کر رہی ہے کہ وہ دہشتگردوں کی سرپرست ہے
وزارتِ اطلاعات کے مطابق افغانستان کی طالبان ریجیم کا یہ ڈرون بھیجنے کا دعویٰ ایک بار پھر اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ طالبان حکومت دہشتگردی کی سرپرستی کرنے والی پراکسی تنظیموں کی پشت پناہی کر رہی ہے، جن میں بھارتی حمایت یافتہ گروہ ایف اے کے اور ایف اے ایچ شامل ہیں۔
وزارتِ اطلاعات کے بیان میں کہا گیا کہ طالبان حکومت کے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹس ماضی میں بھی جھوٹی خبریں (فیک نیوز) اور پروپیگنڈا پھیلانے میں ملوث رہے ہیں۔ افغان طالبان کے سوشل میڈیا نے حالیہ دنوں میں پاکستان ایئر فورس کا طیارہ گرانے اور پائلٹ کو گرفتار کرنے کے بچگانہ جھوٹے دعوے بھی کئےتھے، جنہیں بعد میں خاموشی سے ڈیلیٹ کر دیا۔حقیقت آخرکار جھوٹ پر غالب آتی ہے۔
Fact Check | Ministry of Information & Broadcasting
— Fact Checker MoIB (@FactCheckerMoIB) March 13, 2026
✅ Reality
◼️Two rudimentary drones of terrorist FAK,nurtured by Afghan Taliban regime, were successfully intercepted by the Pakistan security forces using electronic counter measures. No military or other infrastructure was… pic.twitter.com/aGfJEAq0XL