امریکا ایران میں ہتھیاروں کا کئی سال کا ذخیرہ استعمال کرچکا:فنانشل ٹائمز 

Mar 13, 2026 | 14:45:PM
 امریکا ایران میں ہتھیاروں کا کئی سال کا ذخیرہ استعمال کرچکا:فنانشل ٹائمز 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب  ڈیسک)فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکا ایران میں ہتھیاروں کا کئی سال کا ذخیرہ استعمال کرچکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹوماہاک جیسے مہنگے میزائلوں کے ذخائر تیزی سے کم ہورہے ہیں، امریکا میں اسلحے کے ذخائر، جنگ کے بڑھتے اخراجات پر تشویش ہے،

رپورٹ کے مطابق  پینٹاگون اضافی 50 ارب ڈالرکی فنڈنگ کی درخواست کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جس سے امریکی کانگریس میں ایک بڑا سیاسی تنازع کھڑا ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کے خلاف جنگ میں نئے فریق کی شمولیت؟ امریکی جریدے کی حیران کن رپورٹ

واضح رہے کہ ایران جنگ کے آغاز کے بعد سے ہی فریقین کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں کی رفتار بہت تیز اور جارحانہ رہی ہے، امریکہ، اسرائیل اور ایران ہتھیاروں کا اتنی تیزی اور رفتار سے استعمال کر رہے ہیں جتنی تیزی سے انھیں تیار نہیں کیا جا سکتا۔