ایران جنگ میں نئے فریق کی شمولیت؟ امریکی جریدے کی حیران کن رپورٹ

Mar 13, 2026 | 14:30:PM
ایران جنگ میں نئے فریق کی شمولیت؟ امریکی جریدے کی حیران کن رپورٹ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی جریدے ‘ایگزیوس’ نے انکشاف کیا ہے کہ ایران جنگ میں حوثی بھی شامل ہوسکتےہیں، حوثیوں کی شمولیت سےخلیج میں جہازرانی شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی جریدے ‘ایگزیوس’ نے انکشاف کیا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ میں جلد ہی ایک نئے دشمن یعنی یمن کے حوثی باغیوں کی شمولیت کا قوی امکان ہے، جس سے خطے کی صورتحال مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ حوثی باغیوں نے اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی "انگلیاں ٹریگر پر ہیں”۔

واضح رہے کہ حوثی ایران کے زیرِ قیادت ‘محورِ مزاحمت’ کا ایک اہم حصہ سمجھے جاتے ہیں اور ماضی میں بھی اسرائیل پر سینکڑوں میزائل اور ڈرون حملے کر چکے ہیں۔

ایگزیوس کا کہنا ہے کہ حوثی باغی نہ صرف اسرائیل بلکہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں، حوثیوں کی اس ممکنہ جنگی شمولیت سے خلیج میں جہازرانی کے شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جس سے بحیرہ احمر (Red Sea) میں عالمی تجارتی بحری جہازوں کو دوبارہ سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عوام کیلئے پریشان کن خبر!پیٹرول 51، ڈیزل81روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان

دفاعی ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر حوثی اس جنگ میں براہِ راست شامل ہوتے ہیں تو اس سے جنگ کا دائرہ کار پورے خطے تک پھیل جائے گا، جس سے نہ صرف توانائی کی عالمی ترسیل متاثر ہوگی بلکہ عالمی معیشت پر بھی گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔