لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید  

Mar 13, 2026 | 14:25:PM
لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ساجد بلوچ )لکی مروت کے قبائلی سب ڈویژن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید ہو گئے۔

ترجمان لکی مروت پولیس کا کہنا ہے پولیس موبائل پر ہونے والے دھماکے میں ایک اہلکار زخمی بھی ہوا۔

پولیس ترجمان کے مطابق دھماکاخیز مواد پولیس موبائل کے قریب نصب تھا، دھماکے کے بعد علاقے میں پولیس کی اضافی نفری روانہ کر دی گئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:پٹرول فی لیٹر کتنا مہنگا ہو گا۔۔؟رات 12 بجے سے پہلے ہی حیران کن خبر  آ گئی

پولیس کے مطابق شہید افراد میں ایس ایچ او تھانہ شادی خیل صدر اعظم بھی شامل ہیں۔