نادرانے ڈیجیٹل شناختی کارڈ فزیکل شناختی کارڈ کے مساوی قراردیدیا
سرکاری محکمے، عوامی و مالیاتی ادارے، ٹیلی کام آپریٹرز ان احکامات کی پابندی یقینی بنائیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
( اویس کیانی)نادرانے ڈیجیٹل شناختی کارڈ فزیکل شناختی کارڈ کے مساوی قراردیدیا۔
نادراکی جانب سے کہاگیاہے کہ ڈیجیٹل شناختی کارڈ فزیکل شناختی کارڈ کے مساوی ہے،نادرا کے مطابق بعض سرکاری دفاتر ،ادارے ڈیجیٹل کے بجائے فزیکل کارڈ یا فوٹو کاپی طلب کر رہے ہیں ،یہ طرزِ عمل مروجہ قانونی و ضابطہ جاتی فریم ورک کے منافی ہے،نادرا آرڈیننس کے تحت ڈیجیٹل شناختی ضوابط تشکیل دئیے گئے۔
نادراکے مطابق ریگولیشن 9 اور 10 ڈیجیٹل شناختی اسناد کو قانونی حیثیت دیتے ہیں،یہ ضوابط ڈیجیٹل شناختی اسناد کو شناخت کا درست ثبوت قرار دیتے ہیں،شناختی کارڈ کی غیر ضروری فوٹو کاپیوں کی ضرورت کم ہوتی ہےاس کے علاوہ شہریوں کے ذاتی ڈیٹا کا تحفظ یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے اورشناختی معلومات کے غلط استعمال کی روک تھام ہوتی ہے.
یہ بھی پڑھیں:24گھنٹوں کے دوران موسم کیسارہے گا؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
نادراکی جانب سے مزیدکہاگیاہے کہ تمام سرکاری محکمے،عوامی و مالیاتی ادارے،ٹیلی کام آپریٹرز ان احکامات کی پابندی یقینی بنائیں،شہری اپنی شکایات نادرا کے سرکاری شکایتی نظام کے ذریعے درج کرا سکتے ہیں۔