24گھنٹوں کے دوران موسم کیسارہے گا؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فاران یامین،اقصیٰ شیخ)محکمہ موسمیات نے لاہور اورکراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے لئے موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا مطلع صاف اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے, شہر میں صبح کے اوقات میں ہلکی خنکی محسوس ہونے کے باعث درجہ حرارت میں کمی واقع آئی ہے اورشہر کا کم سے کم درجہ حرارت 21 ریکارڈکیاگیاہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31رہنے کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی،ہوا میں نمی کا تناسب 62 فیصد ہوگا۔
دوسری طرف کراچی میں شدید گرمی، تپتی دھوپ اور حبس کی کیفیت ہے اورمحکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں درجہ حرارت 38 ڈگری تک جاسکتا ہے۔
گزشتہ روزکراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاتھا،محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میںموجودہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ اورہوا میں نمی کا تناسب اس وقت 52 فیصدہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی سمت سے 4 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
اے کیوآئی کے مطابق شہر کا فضائی معیار بدستور خراب ہے اوردنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی بارہویں نمبر پر موجود ہے،ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 116 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈکی گئی ہے۔