ٹیچر کی محبت میں طالبعلم نے خودکشی کرلی

Mar 13, 2024 | 21:50:PM
ٹیچر کی محبت میں طالبعلم نے خودکشی کرلی
کیپشن: ڈیڈ باڈی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہ رخ شاہ )کراچی میں ٹیچر کی محبت میں مبتلا طالبعلم نے خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں شامن ٹیچر کی محبت میں مبتلا تھا،گلستان جوہر کے 20 سالہ شامن نے گلے میں پھندا لگا لیا،شامن کے گھر والوں کا کہنا تھا کہ ٹیچر اور شامن کے درمیان تین سال سے رابطہ تھا اور منگنی کے بعد ٹیچر نے شادی سے منع کردیا تھا۔شامن نے گھر کے تیسری منزل پر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی، بعدازاں لاش کو قانونی کارروائی کیلئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
شامن کے دوست نے بتایا کہ ٹیچر کے ممکنہ انکار کے بعد تین روز سے ڈپریشن کا شکار تھا اور آج اس نے خودکشی کرلی۔