بارہ روزہ جنگ کی برسی: ایران اپنی فتح تک امریکہ اور اسرائیل کے سامنے ڈٹا رہے گا، باقر قالیباف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ایران کی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف نے گزشتہ برس کی 12 روزہ جنگ کو ایک سال مکمل ہونے پر اپنے بیان میں کہا کہ ہم اپنے شہدا کے مشن کو جاری رکھیں گے اور کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی نے بتایا کہ باقر قالیباف نے اپنے بیان میں گزشتہ امریکہ ایران اسرائیل جنگ میں شہید ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل نے جنگ کے دوران عام شہریوں کو بھی نشانہ بنانیا تھا۔
امریکہ ور اسرائیل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے باقر قالیباف نے کہا کہ اسرائیل اور مریکہ نے گزشتہ برس 12 روزہ جنگ کے دوران بھی معصوم بچوں تک کو قتل کیا اور کسی جرم یا ظلم سے گریز نہیں کیا۔ یہ کیسی بہادری تھی جو نہتے بچوں پر دکھائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے ساتھ معاہدے پر کل دستخط ہوں گے , آبنائے ہرمز سب کے لیے کھل جائے گی،صدر ٹرمپ کااعلان
پاسداران انقلاب کے سابق رہنما نے مزید کہا کہ پم اپنے شہدا کی قربانیوں سے حوصلہ حاصل کرتے ہوئے ملک کی سربلندی اور حتمی فتح تک اپنے موقف پر قائم رہیں گے اور کبھی اپنی منزل یا مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
اسرائیل نے حزب اللہ اور حماس کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے امریکہ کی مدد سے ایران پر گزشتہ برس جون میں شدید حملے کیے تھے جس میں ملکی ایٹمی سائنسدانوں، اہم کمانڈرز اور سیاسی رہنماؤں کو نشانہ بنایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کے اجتماعات 4 جولائی سے 8جولائی تک جاری رہیں گے
محمد باقر قالیباف امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں ایرانی وفد کے سربراہ بھی ہیں لیکن وہ متعدد بار یہ مؤقف اختیار کر چکے ہیں کہ اب ایران ’جنگ، جنگ بندی اور پھر جنگ‘ کے میوزیکل چیئر گیم کو ختم کرنا چاہتا ہے۔
انھوں نے ایک اور بیان میں یہ بھی کہا تھا کہ اگر جنگ بندی کی خلاف ورزی ہوئی تو ایرانی مسلح افواج فوری جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ ہماری حکمت عملی جنگ اور سفارت کاری کو بیک وقت آگے بڑھانا ہے۔