ایران کے ساتھ معاہدے پر آج دستخط ہوں گے ,  آبنائے ہرمز سب کے لیے کھل جائے گی،صدر ٹرمپ کااعلان

Jun 13, 2026 | 22:19:PM
ایران کے ساتھ معاہدے پر آج دستخط ہوں گے ,  آبنائے ہرمز سب کے لیے کھل جائے گی،صدر ٹرمپ کااعلان
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکہ کے صدر ٹرمپ کا یہ اعلان سامنے آیا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدے پر آج دستخط ہوں گے ,  آبنائے ہرمز سب کے لیے کھل جائے گی۔

گلف نیوز نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ  امریکہ کے صدر ڈونلڈ  ٹرمپ کا کہنا ہے کہ معاہدے پر اتوار کو دستخط ہوں گے، ہرمز دوبارہ کھول دیا جائے گا۔
  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایک نئے ایران معاہدے پر دستخط ہونے کے قریب ہیں، اسے "جوہری ہتھیاروں سے پاک دیوار" قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کو کسی بھی راستے سے جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکا جائے گا۔

ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں، ٹرمپ نے سابق صدر  براک اوباما ک کی حکومت کے دوران  ایران کے ساھ ہونے والے  2015 کے معاہدہ  جے سی پی او اے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ایران کو جوہری صلاحیت کے لیے "آسان راستے" پر چھوڑ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:   شمالی وزیرستان ؛سیکیورٹی فورسز کےانٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، مزید 21 خوارج ہلاک 

صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ آئندہ معاہدے میں کوئی مالی ادائیگی شامل نہیں ہوگی اور کہا کہ آبنائے ہرمز  کا آبی راستہ دستخط کے فوراً بعد دوبارہ کھل جائے گا۔

ٹرمپ نے یہ بھی اشارہ کیا کہ کسی بھی باقی ماندہ جوہری بنیادی ڈھانچے کو بعد میں نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے مستقبل میں امریکہ-ایران تعلقات اور مشرق وسطیٰ کے وسیع تر تعاون کے بارے میں امید کا اظہار کیا۔

 ٹروتھ سوشل کی پوسٹ میں ٹرمپ نے یہ بھی لکھا کہ ایران کے ساتھ امریکہ کے تعلقات ماضی سے اب بہتر ہوں گے ،،معاہدے کے تحت ایران کو کوئی ادائیگی نہیں کی جائے گی۔سب ٹھیک ہوتے ہی ہم تہران جائیں گے ۔

یہ بھی پڑھیئے:  ڈیجیٹل دستخط کل تک ہوں گے؛ صدر ٹرمپ نے پرائم منسٹر شہباز کی پوسٹ کی تصدیق کر دی