ڈیجیٹل دستخط کل تک ہوں گے؛ صدر ٹرمپ نے پرائم منسٹر شہباز کی پوسٹ کی تصدیق کر دی

Jun 13, 2026 | 21:26:PM
 ڈیجیٹل دستخط کل تک ہوں گے؛ صدر ٹرمپ نے پرائم منسٹر شہباز کی پوسٹ کی تصدیق کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ تصدیق کر دی ہے کہ ایران اور امریکہ کے جنگ بندی کے میمورنڈم آف انڈرسٹینڈنگ پر دستخط اب ڈیجیٹل ہوں گے اور یہ کام ایک آدھ دن میں ہو جائے گا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج شام پاکستان کے پرائم منسٹر شہباز شریف کی ایکس پر پوسٹ کو ری پوسٹ کر دیا ہے۔ اس پوسٹ میں پرائم منسٹر شہباز نے امریکہ ایران معاہدہ کے متعلق بتایا تھا کہ یہ کیسے اور کب ہو رہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کا  سوشل پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیا گیا ٹوئٹ اپنے سوشل پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ری پوسٹ کیا ہے۔ اس ری پوسٹ کو صدر ٹرمپ کی طرف سے پرائم منسٹر شہباز شریف کے اعلانات کی تصدیق تصور کیا جا رہا ہے۔

اپنے بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے لکھا تھا کہ امن معاہدہ اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں میں اسے حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ معاہدہ خطے میں پائیدار امن، استحکام اور تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ پاکستان نے ایران اور دیگر علاقائی ممالک کے کردار کو سراہتے ہوئے امن عمل میں ان کے تعاون کو اہم قرار دیا ہے، جبکہ حتمی منظوری کے بعد مزید اہم پیش رفت متوقع ہے۔