شمالی وزیرستان ؛سیکیورٹی فورسز کےانٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، مزید 21 خوارج ہلاک
72 گھنٹوں کے دوران ہلاک ہونےوالے خوارج کی تعداد 48 ہو گئی،آئی ایس پی آر
Stay tuned with 24 News HD Android App
( احمد منصور)سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنزمیں مزید 21 خوارج ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق 72 گھنٹوں کے دوران ہلاک ہونےوالے خوارج کی تعداد 48 ہو گئی ہے، بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والی فتنہ الخوارج کو بڑا دھچکالگاہے کیونکہ4 اہم خوارجی رنگ لیڈر بھی مارے گئے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق 72 گھنٹوں کے دوران ہلاک ہونےوالے خوارج کی تعداد 48 ہو گئی ہے، ہلاک ہونےوالے خوارج میں خالد رضا عرف سالار، خوارجی مفتون، خوارجی موسیٰ اور خوارجی عمران عرف ایان ہلاک شامل ہیں۔
آئی ایس پی آرکے مطابق ہلاک ہونے والے خوارجی رنگ لیڈر سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے قتل سمیت متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں مطلوب تھے،میران شاہ اور گرد و نواح میں خوارج کے متعدد ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا،شدید فائرنگ کے تبادلوں کے بعد 21 مزید بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج مارے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیاہے،باقی ماندہ خوارج کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری رہیں گے،عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں پوری رفتار سے جاری رہیں گی۔
آئی ایس پی آرکے مطابق پاکستان سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز پرعزم ہیں۔