بالائی علاقوں میں آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم بالائی علاقوں میں آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم کوہاٹ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔
پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، تاہم بالائی علاقوں میں گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن کس طرح بڑھے گی؟