"میرے ساتھ نہ بگاڑیں"، سپیکر پنجاب اسمبلی کی اپوزیشن کو وارننگ 

Jun 13, 2025 | 23:09:PM
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے  اجلاس کے دوران اپوزیشن اراکین کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ نہ بگاڑیں۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج 1 گھنٹہ 55 منٹ کی تاخیر سے لاہور میں شروع ہوا، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اجلاس کی صدارت کی، اپوزیشن ارکان نے اسپیکر ڈائس کے سامنے نعرے لگائے۔ 

حکومتی رکن راجہ شوکت عزیز بھٹی نے راولپنڈی میں شہید پولیس اہلکاروں کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست کی، راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا کہ اپوزیشں ارکان کے نعروں کے بعد دعائے مغفرت کروائی جائے۔ 

اس موقع پر اسپیکر نے  اپوزیشن ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میرے ساتھ نہ بگاڑیں میرے ساتھ اچھے رہیں، کسی کو میرے متعلق پتہ ہو یا نہ ہو سردار محمد علی کو پتہ ہے۔ 

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد بھچر نے بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم 16 جون کو ان کے بجٹ کا جواب دیں گے، ہمیں اپنے جائز حقوق کے لیے بھی احتجاج کرنا پڑ رہا ہے، ان کا کہنا ہے کہ کل ایک قرار داد کو پڑھے بغیر ہی منظور کرا لیا گیا، ستھرا پنجاب خوش آمدی قرار داد کو لایا گیا۔

ملک احمد بھچر نے کہا کہ ہم نے احتجاج کیا، اسپیکر مجبور تھے، اسی حکومت کا حصہ ہیں، اسپیکر نے ن لیگ کے ارکان کو بلایا اور کوآپریٹو کا بل بھی پاس کروایا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے کورم کی نشاندہی کی لیکن اسپیکر نے ایک نہ سنی، ستھرا پنجاب میں 30 ارب روپے کرپشن کی گئی، ٹھیکیداروں کو نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :اسرائیل تمام مسلم ممالک کو نشانہ بنا رہا، عالمی فورم پر بات کروں گا: خواجہ آصف