اسرائیل نے ایران پر حملہ آور ہو کر بہت بڑی زیادتی کی :نواز شریف

Jun 13, 2025 | 19:45:PM
 اسرائیل نے ایران پر حملہ آور ہو کر بہت بڑی زیادتی کی :نواز شریف
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ آور ہو کر بہت بڑی زیادتی کی ہے، میرے خیال میں اس سے بڑی غلطی ہو ہی نہیں سکتی۔

لندن میں ایون فیلڈ سے روانگی سے قبل نواز شریف نے  میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ  اسرائیل کا حملہ افسوسناک ہے۔

اس موقع پر  نواز شریف نے مسلم لیگ ن کے کارکنوں سے بھی ملاقات کی ، کارکنوں نے میاں نواز شریف کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

ایون فیلڈ سے روانگی سے قبل نواز شریف کے ساتھ ان کے  معالج ڈاکٹر عدنان بھی ساتھ موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں :اوگرا کا جون کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان