ایڈووکیٹ سپریم کورٹ لطیف سرا ساتھی  وکیل سمیت قاتلانہ حملے میں جاں بحق

Jun 13, 2025 | 19:15:PM
ایڈووکیٹ سپریم کورٹ لطیف سرا ساتھی  وکیل سمیت قاتلانہ حملے میں جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)ایڈووکیٹ سپریم کورٹ لطیف سرا ساتھی  وکیل رانا سفیان کے ہمراہ قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ تھانہ صدر مریدکے کی حدود میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے لطیف  سراساتھی وکیل رانا سفیان کے ہمراہ قتل ہوئے ،  دو  نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے دونوں کو  قتل کر دیا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ لطیف سرا  ایڈووکیٹ اور انکے ساتھی کو لاہور سے نارووال جاتے ہوئے قتل کیا گیا، لطیف سرا ایڈووکیٹ اور انکے ساتھی کو سابقہ دشمنی کی بنا پر قتل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا حکومت بازی لے گئی ,ماہانہ اجرت میں بڑااضافہ،تنخواہ و پنشن بھی بڑھا دی

ذرائع کے مطابق 2022 میں لطیف سرا کے بھائی کو بھی قتل کیا گیا جس کے قتل کی وہ پیروی کرتے رہے، لطیف  سرا ایڈووکیٹ پر پہلے بھی قاتلانہ حملہ بھی ہوا جس کے بعد وہ مسلسل خطرے کا اظہار کرتے  رہے۔

رانا سفیان ایڈووکیٹ نارووال کے حلقہ پی پی57 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار تھے ،ایڈووکیٹ رانا سفیان  پیپلز پارٹی کے ایم پی اے کے مضبوط ترین امیدوار رہ چکے ہیں۔

رانا سفیان کا  ڈسٹرکٹ بار کے سینئروکلا میں شمار ہوتا تھا،لطیف سرا ایڈووکیٹ سابق سیکرٹری لاہور بار بھی رہ چکے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:بینکوں سے رقم نکلوانے پر کتنی کٹوتی ہو گی؟قائمہ کمیٹی خزانہ سے پریشان کن خبر آ گئی