سبطین خان اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نامزد

Jun 13, 2022 | 14:15:PM
سبطین خان  کو بڑا عہدہ مل گیا۔نوٹیفکیشن بھی جاری 
کیپشن: سبطین خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رکن سبطین خان اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی بن گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے رکن اسمبلی سبطین خان کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کیا،سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے سبطین خان کے اپوزیشن لیڈر  مقرر ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

خیال رہے کہ دو روز قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ تحریک انصاف کی قیادت نے پنجاب اسمبلی میں میاں محمود الرشید کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کی منظوری دیدی ہے تاہم گزشتہ روز  پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سطبین خان نے واضح کیا تھا کہ ابھی تک اپوزیشن لیڈر کے لیے کسی کا نام فائنل نہیں ہوا اور اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ عمران خان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی ،ضمنی انتخاب کا معاملہ، عمران خان نے بڑا فیصلہ کر لیا