پنجاب اسمبلی ،ضمنی انتخاب کا معاملہ، عمران خان نے بڑا فیصلہ کر لیا

Jun 13, 2022 | 12:37:PM
پنجاب اسمبلی ،ضمنی انتخاب کا معاملہ، عمران خان نے بڑا فیصلہ کر لیا
کیپشن: عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے تاحال ٹکٹوں کی تقسیم کا فیصلہ نہ کرسکی تاہم پارٹی امیدواروں کا حتمی اعلان چند روز تک کرے گی۔

 ذرائع  کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کرلئے ہیں عمران خان نے 20 حلقوں میں خود انتخابی مہم کی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وہ ان حلقوں کا دورہ بھی کریں گے۔

خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخاب 17 جولائی کو ہوں گے،پنجاب اسمبلی کی 20 نشستیں پی ٹی آئی ارکان کے انحراف کی وجہ سے خالی ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیںبلدیاتی انتخابات ۔تحریک انصاف کا بڑی جماعت کیساتھ اتحاد ۔سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا اعلان