نائیجریامیں مسلح افراد کے حملے۔۔53کسان ہلاک

Jun 13, 2021 | 19:51:PM
نائیجریامیں مسلح افراد کے حملے۔۔53کسان ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)نائیجریا کی شورش زدہ ریاست زمفارا میں مسلح افراد کے حملوں میں 53 کسان ہلاک ہو گئے۔ 
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ضلع زورمی کی پولیس نے بتایاکہ حملہ آور جن کا تعلق ڈاکوﺅں کے ایک گروہ سے تھا، درجنوں کی تعداد میں موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر آئے ، متعدد دیہات میں کھیتی باڑی میں مصروف کسانوں کونشانہ بنایا، حملہ آوروں نے جان بچا نے کیلئے بھاگنے والے کسانوں کا پیچھا کرکے انہیں گولیاں ماریں۔
علاقے میں خوف کی فضا کے پیش نظر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔
 یہ بھی پڑھیں۔ نشے میں دھت دولہا کا دلہن سے ڈانس کا مطالبہ۔۔پھر ایسا کا م ہوگیا جو بیچارے نے سو چا بھی نہ تھا