ہوم آف کرکٹ میں سپرٹ آف گیم تباہ، بھارتی کپتان انگلش کھلاڑی سے الجھ پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) لارڈز کرکٹ گراؤنڈز میں بھارتی کھلاڑیوں نے سپرٹ آف گیم کی دھجیاں اڑا دیں ، بھارتی کپتان شھبمن گل انگلش اوپنر بین ڈککٹ کے ساتھ الجھ پڑے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جانے والی 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ لارڈ ز میں کھیلا جا رہا ہے ۔ میچ کے تیسرے روز کھلاڑیوں میں شدید گرما گرمی ہو گی گئی ۔زبانی کلامی جنگ کے ساتھ اب جسمانی جنگ بھی شروع ہو گئی۔
بھارت کے کھلاڑیوں نے ہوم اف کرکٹ لارڈز میں سپرٹ کی دھجیاں اڑا دیں گئی ہیں اور مسلسل تیسرے روز کچھ نہ کچھ ہو رہا ہے ۔کبھی امپائرز کے ساتھ جھگڑا، کبھی بال تبدیلی پر جھگڑا ۔کبھی ایک دوسرے پر کھلاڑیوں کے جملے کسنے اور اب تو بھارتی کپتان نے حد کر دی۔
واقعہ یہ ہے کہ بھارتی ٹیم جب 387 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور یہ انگلینڈ کی پہلی انگگ کےسکور کے برابر تھا تو کھیل ختم ہونے میں چند منٹ باقی تھے۔ جب انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز شروع کی تو جسپریت بمراہ نے بال شروع کی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا آج جاپان سے فائنل
ان کی کوشش تھی کہ پہلا اوور جلد مکمل کر کے اگلا اوور کسی طرح شروع کر دیں تاکہ دو اوور کم سے کم ہو جائیں ۔انگلینڈ بیٹرز کی نظریں گھڑی کے اوپر تھیں وہ چاہ رہے تھے کہ پہلا اوور اطمینان سے کھیلیں، تاکہ دوسرا اوور شروع ہونے سے پہلے ٹائم ختم ہو جائے۔ اسی اثنا میں انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے اطمینان سے بیٹنگ شروع کی تو بھارتی کھلاڑیوں نےجملے کس کہ جلدی کریں۔ اس پر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ ایک موقع پر جسپریت بمرا کی بال بیٹر کے ہاتھ پر لگی جس پر انہوں نے فزیو کو بلانے کا اشارہ کیا اور ایک دو موقع پر انہوں نےفاسٹ بائر بمرا کو بال کرنے سے روکا ،کرہز سے ہٹ گئے۔جیسے سامنے سے کوئی پرابلم آ رہی ہے
اس بات پر بھارتی کپتان شبمان گل اور کھلاڑی غصہ کھا گئے ،جس پر بہت بولے اور تکرار ہوئی ۔ سخت جملوں کا تبادلہ ہوا اور قریب آکر انہوں نے انگلینڈ اوپنر کے ساتھ جسمانی ٹچ کیا۔ دھکا دیا اور سخت زبان استعمال کی۔ایک دوسرے پر انگلیاں اٹھائی ہیں۔ امپائرز کو درمیان میں آنا پڑا ۔بھارتی کھلاڑی دیگر بھی بیچ میں بولتے رہے تو یہ گرمی سردی چل رہی ہے۔ اس سے قبل بھی دن میں جب رشب پنت بیٹنگ کر رہے تھے تو انگلینڈ فیلڈر کے ساتھ ان کا سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ۔