انڈر18 ہاکی، پاکستان کا آج جاپان سے فائنل

Jul 13, 2025 | 09:54:AM
انڈر18 ہاکی، پاکستان کا آج جاپان سے فائنل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)انڈر 18 ایشیا ہاکی کپ کا فائنل آج پاکستان اور جاپان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، فیصلہ کن معرکہ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

پاکستانی ٹیم نے اب تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے تمام میچز جیتے ہیں اورناقابل شکست رہی ہے۔

 قومی ٹیم نے سیمی فائنل میں ملائیشیا کو مات دے کرفائنل میں جگہ بنائی تھی۔

ٹیم انتظامیہ اورکوچنگ اسٹاف کا کہنا ہے کہ کھلاڑی بھرپورتیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے اورقوم کو کامیابی کا تحفہ دیں گے۔

شائقین ہاکی کو پاکستان کی فتح کی امید ہے اور ٹیم کا مورال بلند ہے، فائنل جیتنے کی صورت میں پاکستان ایشیائی چیمپئن بن جائے گا۔