دولہا عین شادی کے وقت پھیرے ادھورے چھو ڑ کر فرار

Jul 13, 2021 | 21:57:PM
دولہا عین شادی کے وقت پھیرے ادھورے چھو ڑ کر فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ما نیٹر نگ ڈیسک)شا ید ہی کو ئی دولہا ہو جس کو شا دی کی خو شی نہیں ہو گی مگر یہا ں تو معاملہ ہی الٹ ہو گیا،ہریانہ میں ایک دولہا عین شادی کے وقت اس وقت فرار ہوگیا جب پولیس نے بارات پر چھاپہ مارا۔

تفصیلا ت کے مطابق بھارتی میڈیا کی ایک رپو رٹ میں کہا گیا ہے کہ پا نی پت کے علا قہ  دیش راج کالونی کے ایک شخص نے اپنی 17 سالہ بیٹی کی شادی اکاؤنٹنٹ سے طے کی تھی۔ جب ہندو رسم و رواج کے مطابق شادی کیلئے پھیرے ہو رہے تھے تو کسی نے نابالغ لڑکی کی شادی کے حوالے سے پولیس کو اطلاع کردی۔

پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے شادی رکوادی۔ پولیس کو دیکھ کر دولہا اتنا خوفزہ ہوا کہ وہ دلہن کو سٹیج پر  ہی چھوڑ کر بھاگ گیا۔ پولیس باراتیوں اور دلہن سمیت دلہن والوں کو تھانے لے گئی۔  دلہن والوں نے منت سماجت اور خوشامد کے ذریعے دولہا کو تھانے بلایا۔ دولہا نے پولیس کے روبرو اپنے بیان میں کہا کہ اسے دلہن کے نابالغ ہونے کا پتہ نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں:با لی وڈ کی معروف اداکارہ ارچنا پورن سنگھ کی شادی سے متعلق خا ص خبر