با لی وڈ کی معروف اداکارہ ارچنا پورن سنگھ کی شادی سے متعلق خا ص خبر

Jul 13, 2021 | 20:12:PM
با لی وڈ کی معروف اداکارہ ارچنا پورن سنگھ کی شادی سے متعلق خا ص خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے چار سال تک شادی کو خفیہ رکھنے کی وجہ بتا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ارچنا پورن سنگھ اپنے بالی ووڈ کیریئر سے خوب لطف اندوز ہوئیں۔ فلم ’دے دنا دن‘ سے فلم ’کرش‘ تک اور پھر مزاحیہ پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ میں اداکارہ نے اپنے فرائض خوب انجام دیے مگر ماضی میں انہوں نے اپنی شادی کو خفیہ رکھا۔

ارچنا پورن سنگھ نے 1992 کے اوائل میں پرمیت سیٹھی سے شادی کی تاہم 1996 تک اداکارہ نے شادی کے حوالے سے کسی کو خبر تک ہونے نہ دی۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارچنا پورن سنگھ کا کہنا تھا کہ جب میری شادی پرمیت سیٹھی کے ساتھ ہوئی تب فلم انڈسٹری میں یہ باتیں عام تھیں کہ شادی شدہ اداکاراؤں کو کام کے بہت کم مواقع میسر آتے ہیں، انڈسٹری میں مردوں اور خواتین کے لیے علیحدہ علیحدہ اصول ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ پرمیت سیٹھی اور میں نے شادی کو ہماری ذاتی زندگی کا معاملہ قرار دیا لیکن پرمیت سیٹھی میرے کیریئر کی خاطر شادی کے لیے راضی نہیں تھے، پھر ہم نے مشترکہ فیصلہ کیا کہ ہم کچھ وقت کے لیے شادی کو خفیہ رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ماڈل گرل نایاب سےزیادتی ثابت نہیں ہوئی۔۔مزید چونکا دینے والے انکشافات