شہباز شریف کا جارحانہ سیاست کرنے کا فیصلہ 

Jul 13, 2021 | 19:53:PM
 شہباز شریف کا جارحانہ سیاست کرنے کا فیصلہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (نیوز ایجنسی) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے بھی مصالحت کی بجائے جارحانہ انداز اپنانے کا فیصلہ کر لیا۔ (ن) لیگ کے صدر نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کےلئے جارحانہ حکمت عملی تیار کر لی۔
نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے چاروں صوبائی صدور اور عہدیداروں کو حکومت کے خلاف متحرک ہونے کی ہدایات دے دی ہیں۔ ذرائع (ن) لیگ کے مطابق شہباز شریف نے منتخب لیگی نمائندوں کو پارلیمنٹ اور دیگر اسمبلیوں میں حکومت کے خلاف جارحانہ انداز اپنانے کی ہدایت کر دی اور پارٹی کو ہدایات دی ہیں کہ لوڈ شیڈنگ، مہنگائی اور حکومت کی ناکام پالیسیوں کو ہدف تنقید بنائیں۔ حکومت کی جانب سے اپوزیشن رہنماں پر احتساب کے نام پر سیاسی انتقام کو بھی ہدف تنقید بنایا جائے۔
شہباز شریف نے اپنی ہدایات میں کہا کہ پارٹی سطح پر عید کے بعد ورکرز کنونشن اور کارنر میٹنگز کا انعقاد کیا جائے۔ لوڈ شیڈنگ، مہنگائی اور دیگر عوامی ایشوز پر حکومت کے خلاف ہونے والے اجتجاج میں بھرپور شرکت کی جائے اور عوامی احتجاج میں بتایا جائے کی کس طرح ن لیگ نے ملک سے اندھیرے دورکئے ۔
(ن) لیگ کے صدر نے منتخب لیگی ارکان کو ہفتے میں کم از کم دو دن اپنے حلقوں میں موجود رہنے کی بھی ہدایت دی ہے۔ لیگی ذرائع کے مطابق عید کے بعد مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف چاروں صوبوں کا دورہ بھی کریں گے ۔
 یہ بھی پڑھیں۔خفیہ شادی؟۔۔ اداکارہ ماہرہ خان کا ویڈیو پیغام ۔۔حقیقت بتا دی