خفیہ شادی؟۔۔ اداکارہ ماہرہ خان کا ویڈیو  پیغام ۔۔حقیقت بتا دی 

Jul 12, 2021 | 12:02:PM
خفیہ شادی؟۔۔ اداکارہ ماہرہ خان کا ویڈیو  پیغام ۔۔حقیقت بتا دی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( ویب ڈیسک)اداکارہ ماہرہ خان کو مداحوں کی جانب سے  خفیہ شادی کو لیکر سوالات کئے جا رہے ہیں جس پر ماہرہ نے ویڈیو پیغام میں سب کو حقیقت بتادی۔

اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں ایک مداح کے سوال کہ آپ نے شادی کی مگر خفیہ رکھی ہے کے جواب میں ماہرہ نے کہا کہ اگر میں شادی کرتی ہوں تو اپنے تمام مداحوں کےساتھ شیئر ضرور کرتی اور کیا میری شادی خفیہ رہ سکتی ہے ۔؟ماہرہ نے ویڈیو میں انگلیاں لہرا کر کہا کہ میری انگلی میں کوئی انگوٹھی تک نہیں ، میری منگنی بھی نہیں ہوئی۔ جب شادی ہو گی تو سب کو پتا چل جائے گا۔

ایک مداح کی جانب سے ماہرہ کی ناک کی سرجری سے متعلق پوچھا گیا تو ماہرہ نے اپنے کیمرہ مین سے ان کی نام زوم کرنے کا کہا اور مداحوں سے کہا کہ دیکھ لیں میں نے کوئی سرجری نہیں کروائی ۔میں ٹھیک ہوں جیسی بھی ہوں۔

ماہرہ خان پاکستان کی صف اول کی اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں جنہوں نے بالی ووڈ کی فلم ” رئیس “ میں بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کےساتھ بھی مرکزی کردار ادا کیا ہے  جبکہ ماہرہ خان ایکٹرز کلیکٹو ٹرسٹ پاکستان کی ممبر بن گئی ہیں۔

ایکٹرز کلیکٹو ٹرسٹ پاکستان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی جانب سے جاری بیان میں اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ ʼ عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اے سی ٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیںاداکارہ مہوش حیات کی ڈانس کرتےویڈیو وائرل ۔۔۔