اداکارہ مہوش حیات کی ڈانس کرتےویڈیو وائرل ۔۔۔

Jul 12, 2021 | 11:22:AM
اداکارہ مہوش حیات کی ڈانس کرتےویڈیو وائرل ۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( ویب ڈیسک )پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ، ماڈل و گلوکارہ مہوش حیات نے سلطانہ صدیقی کے نواسے کی مہندی کی تقریب میں ڈانس کرکے مداحوں کے دل موہ لئے ، سوشل میڈیا پر مہوش حیات کی ڈانس ویڈیو وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں عدنان صدیقی ، یاسر نواز اور دیگر افراد کو مہوش کے ہمراہ ڈانس کرتے دیکھا جا سکتاہے ۔

خیال رہے کہ  اداکارہ مہوش حیات پاکستان کی ایک انتہائی معروف اداکارہ ہیں جنہیں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں گراں قدر خدمات دینے کے صلے میں تمغہ امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے ۔اداکارہ  کے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مداح پائے جاتے ہیں، اس بات کا اندازہ اُن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مداحوں کے کمنٹس سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

مہوش حیات سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں، وہ اپنی مصروفیت کے دوران بھی اپنی نئی نئی خوبصورت تصویریں اور دلچسپ ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

مہوش حیات کی جانب سے شیئر کئے گئے کیپشن بھی کافی دلچسپ ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گڈی تو منگا لے ،تیل میں پواندی آں۔۔لاہورمیں معروف ماڈل قتل