کرم ایجنسی میں آپریشن۔ 3 دہشت گرد ہلاک ۔ 2 جوان شہید

Jul 13, 2021 | 19:03:PM
کرم ایجنسی میں آپریشن۔ 3 دہشت گرد ہلاک ۔ 2 جوان شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سیکیورٹی فورس کے کرم ایجنسی میں آپریشن کے دوران تین دہشت گرد ہلاک ، جوابی فائرنگ سے دو جوان شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کرم ایجنسی کے علاقے زیوا میں سرچ آپریشن کیا جہاں تین دہشت گردوں کو مارے گئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں دو جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرایا جا رہا ہے۔
 شہید ہونے والے جوانوں میں 25 سالہ کیپٹن باسط اور 22 سالہ سپاہی حضرت بلال شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:وزارت داخلہ کا عید کی چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ