وزارت داخلہ کا عید کی چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت داخلہ نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ہدایت پر عید الاضحیٰ پر عام تعطیلات بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے 5 چھٹیوں کی سمری تیار کر لی ہے۔ این سی او سی نے بڑی عید کی چھٹیاں 20 سے 24 جولائی تک دینے کی تجویز دی ہے۔ وزارت داخلہ سمری تیار کرکے منظوری کیلئے کابینہ کو بھیجے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں عیدالاضحی پر 3 چھٹیوں کی منظوری دی گئی تھی۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 5 چھٹیوں کی تجویز دی تھی لیکن کابینہ نے صرف تین چھٹیوں کی منظوری دی۔
وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ کابینہ نے عیدالاضحیٰ پر 20، 21 اور 22 جولائی کی عام تعطیلات کی منظوری دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک لبیک پاکستان پر پابندی ختم ہو گی یا نہیں ۔۔ حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا