چکن پھر سستا۔۔۔آج کا ریٹ جانیے!

Jul 13, 2021 | 11:52:AM
چکن پھر سستا۔۔۔آج کا ریٹ جانیے!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کےریٹ میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ۔برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 4 روپے فی کلو کمی کی  گئی جس کے بعد برائلر مرغی کا گوشت 226 روپے سے کم کر 222 روپے فی کلو ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں زندہ مرغی کا ہول سیل ریٹ 143 اور پرچون ریٹ 151 روپے فی کلو مقرر کیا گیا جبکہ فارمی انڈوں کا 155 روپے فی درجن سرکاری نرخ نامہ جاری ہوا جبکہ انڈوں کی پیٹی کا ریٹ 4530 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی  تھی  اور قیمت 18روپے کم ہو نے کے بعد فی کلو برائلر گوشت 244 روپے سے کم ہوکر 266 روپے کا ہوگیا تھا.

یہ بھی پڑھیں:  زہریلا کھانا کھانے سے ماں اور 4 بچوں کی ہلاکت کا ڈراپ سین۔۔ کم عمر قاتل گرفتار۔۔اہم بات سامنے آ گئی