غیر قانونی بھرتیوں کا مقدمہ، چودھری پرویز الٰہی کی حاضری معافی کی درخواست دائر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیرقانونی بھرتیوں کے مقدمے میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے وکیل نے ایک روزہ حاضری سے معافی کی درخواست دائر کر دی ہے۔
لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پرویز الہٰی کی طبیعت ناساز ہے، ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری سے معافی کی درخواست منظور کرے۔
اینٹی کرپشن عدالت کے جج جاوید اقبال وڑائچ کچھ دیر بعد کیس کی سماعت کریں گے۔
مزید پڑھیں:عوام کیلئے خوشخبری:ای چالان جرمانوں سے متعلق بڑا ریلیف ملنے کا امکان