سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ 

Jan 13, 2023 | 18:08:PM
عالمی مارکیٹ، سونے کی قیمت، اچانک اضافے، فی تولہ قیمت، بڑا اضافہ،
کیپشن: سونا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اچانک اضافے کے بعد پاکستان میں بھی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 23 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1900 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 5000 روپے اور 4287 روپے کا اضافہ ہوگیا۔قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت بڑھنے کے بعد ایک لاکھ 86 ہزار 100 روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد ایک لاکھ 59 ہزار 551 روپے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: روس سے پیٹرولیم مصنوعات اور گیس کی خریداری سے متعلق بڑی پیش رفت