روس سے پیٹرولیم مصنوعات اور گیس کی خریداری سے متعلق بڑی پیش رفت

Jan 12, 2023 | 19:32:PM
روس، پیٹرولیم مصنوعات، گیس کی خریداری، بڑی پیش رفت، اسلام آباد،
کیپشن: پاکستان اور روس کے پرچم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)روس سے پیٹرولیم مصنوعات اور گیس کی خریداری سے متعلق بڑی پیش رفت ہوئی ہے، روس اور پاکستان کے مابین 18تا20جنوری فیصلہ کن اجلاس اسلام آباد میں طے پاگیا۔
تفصیلات کے مطابق روسی وزیر توانائی کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد 17جنوری کو پاکستان پہنچے گا،وفد میں توانائی، ریلوے، کمیونیکیشن ،صنعت و تجارت کے افسران اور ماہرین شامل ہوں گے۔
روسی سے فوری طور پر 30فیصد رعایت پر خام تیل اور دیگر توانائی مصنوعات طے کرنے کا فیصلہ کیاگیا ، روس سے سستی توانائی ملنے کی صورت میں سالانہ 2ارب ڈالر زرمبادلہ کی بچت ہوسکے گی۔
دوسری جانب پاکستانی ریفائنریوں نے روسی خام تیل سے پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار ممکن قراردیدی،انٹرگورنمنٹل کمیشن کے اجلاس کے دوران ادائیگیوں اور شپنگ کے طریقہ ہائے کاربھی طے کیا جائے گا،روسی وفد 80سے زائد افسران اور ماہرین شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی تحلیل کرنےکا معاملہ، عمران خان اور پرویز الٰہی ملاقات آج ہوگی