ریحام خان کی نئے شوہر  سے  ملاقات کیسے ہوئی؟ فلمی کہانی سنا دی

Jan 13, 2023 | 16:16:PM
ریحام خان کی نئے شوہر  سے  ملاقات کیسے ہوئی؟ فلمی کہانی سنا دی
کیپشن: ریحام خان
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ریحام خان کے تیسرے شوہر مرزا بلال بیگ کا کہنا ہے کہ ریحام سے ملاقات اس وقت ہوئی جب ڈکیتوں نے اُنکا قیمتی بیگ چھیننے کی کوشش کی۔

 ریحام سے ملاقات کے بارے میں مرزا بلال نے ڈرامائی انداز اپناتے ہوئے بتایا کہ ’یہ   نیویارک کے علاقے میں رات کا وقت تھا، ہلکی سی بارش تھی اور  ریحام خان  ایک ٹرین اسٹیشن پر کھڑی تھیں، ان کے ہاتھ میں غالبا 10 لاکھ  کا بیگ تھا‘۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24.newshd.tv)

مرزا بلال بیگ کے مطابق اسی دوران 5 سے 6 لڑکوں نے ریحام خان کا بیگ چھیننے کی کوشش کی، میں بھی اسی وقت اسٹیشن میں داخل ہوا تھا اور میں نے یہ منظر دیکھتے ہی  شرٹ کے بٹن کھولے اور سارے لڑکوں کو پیٹنا شروع کر دیا جس کے بعد آخری جو لڑکا بچا اس نے چھری نکال لی، اسی دوران ریحام کو دھکا لگا اور ٹرین کے ٹریک پر گر گئیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: سدھارتھ ملہوترا کی ’مشن مجنوں‘ پر میمز کا طوفان

نئے جوڑے کا کہنا تھا کہ یہ حقیقی کہانی ہے تاہم ناقدین اسے خود سے بنائی ہوئی کہانی قرار دیں گے۔