ڈا لر سستا ،سو نا مہنگا ہو گیا۔۔۔

Jan 13, 2021 | 18:17:PM
 ڈا لر سستا ،سو نا مہنگا ہو گیا۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پا کستا ن میں ایک تولہ سونا 100 روپے مہنگا ہوکر 113400 روپے کا ہوگیا،دس گرام سونا 97222 روپے فی تو لہ ہوگیا ۔ عالمی بازار میں سونا 5 ڈالر کمی سے 1855 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
تفصیلا ت کے مطا بق انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی جبکہ سٹاک مارکیٹ میں آج درمیانے درجے کی تیزی دیکھنے میں آئی۔انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں تین پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 160 روپے 34 پیسے پر بند ہو گیاہے۔ یورو کی قدر میں 54 پیسے کا اضافہ، 195 روپے 54 پیسے پر آ گیا۔ برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت میں 17 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد 219 روپے 39 پیسے کا ہو گیاہے۔