کراچی میں ڈمپرز سے ہلاکتیں: ڈی آئی جی ٹریفک کو تبدیل کردیا گیا

Feb 13, 2025 | 23:34:PM
کراچی میں ڈمپرز سے ہلاکتیں: ڈی آئی جی ٹریفک کو تبدیل کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی میں آئے روز ڈمپرز سے ہلاکتوں کے بعد ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ کو تبدیل کردیا گیا۔

کراچی شہر میں ٹریفک حادثات میں اضافے کے بعد بڑا حکم نامہ آگیا، ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ کو تبدیل کرکے پیر محمد شاہ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی تعینات کردیے گئے۔ڈی آئی جی احمد نواز چیمہ کو سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس میں کراچی میں بڑھتے حادثات پر اہم فیصلے کرلیے گئے، جس کے مطابق سندھ میں تمام گاڑیوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا گیا، کراچی میں ڈمپرز کے داخل ہونے کے اوقات کار تبدیل کردیے، رات 10 سے صبح 6 بجے تک اجازت ہوگی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ٹریفک مسائل اور بڑھتے ہوئے روڈ حادثات پر وزیراعلیٰ ہاؤس میں اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، وزیر بلدیات سعید غنی، وزیر ایکسائز مکیش کمار چاولہ، وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور دیگر شریک ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس میں شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ ایکسائز، بلدیات، ٹریفک پولیس اور ضلعی پولیس کو آئی جی پولیس کے ذریعے سخت ہدایات جاری کیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے گاڑیوں کی فٹنس، ٹریفک مینجمنٹ اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے تاکہ حادثات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر اطلاعات شرجیل میمن کو ہدایت دی کہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں سے متعلق پریس کانفرنس کے ذریعے عوام کو آگاہ کیا جائے اور ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے عوامی شعور کو اجاگر کیا جا سکے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - سندھ
ٹیگز: