پنجاب اسمبلی انتخابات کی تاریخ دینے کا معاملہ،الیکشن کمیشن نے گورنر پنجاب کو خط لکھ دیا

Feb 13, 2023 | 21:10:PM
پنجاب اسمبلی انتخابات کی تاریخ دینے کا معاملہ،الیکشن کمیشن نے گورنر پنجاب کو خط لکھ دیا
کیپشن: الیکشن کمیشن(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پنجاب اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ دینے کا معاملہ،الیکشن کمیشن نے گورنر پنجاب کو خط لکھ دیا۔

الیکشن کمیشن نے گورنر پنجاب کو کل مشاورتی ملاقات کیلئے وقت مانگ لیا،خط کے متن کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے گورنر پنجاب سے الیکشن تاریخ کے معاملے پر مشاورت کی ہدایت کی تھی،الیکشن کمیشن کی گورنر پنجاب کو 14فروری کو گورنر ہاؤس میں مشاورتی ملاقات کی درخواست ،خط میں درخواست  کی گئی کہ گورنر پنجاب گورنر ہاؤس یہ کسی دوسری مناسب جگہ پر مشاورتی ملاقات کریں۔


الیکشن کمیشن نےگورنر پنجاب کو  لکھے گئےخط میں مزید کہنا تھا کہ14فروری کو مشاورتی ملاقات کیلئے وقت دیا جائے، سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کی جانب سے پرنسپل سیکرٹری گورنر پنجاب کو خط لکھا گیا۔