بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نے شوہر سے راہیں جدا کر لیں 

Feb 13, 2022 | 23:03:PM
بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت، شوہر سے راہیں جدا کرلیں
کیپشن: راکھی ساونت اور شوہر کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈاداکارہ راکھی ساونت نے اپنے شوہر سے راہیں جدا کرلیں۔
انسٹاگرام پر جاری کئے گئے اپنے پیغام میں راکھی ساونت نے کہا کہ انہوں نے اپنے شوہر رتیش سے راہیں جدا کرلی ہیں۔ بگ باس شو کے بعد بہت کچھ ایسا ہوا ہے جس سے وہ بے خبر تھیں اور یہ سب ان کے کنٹرول میں بھی نہیں تھا۔ ہم دونوں نے اپنے اختلافات دور کرنے اور چیزوں کو بہتر کرنے کی کوشش کی لیکن میں سمجھتی ہوں کہ ہم دونوں کو اپنی اپنی زندگی میں آگے بڑھ جانا چاہیے۔اداکارہ نے کہا انہیں اس بات کا افسوس ہے کہ یہ سب ویلنٹائن ڈے سے ایک روز پہلے ہوا، وہ رتیش کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: دوسری شادی کی خاطر انوکھا قتل، بیوی کا باربی کیو بنا کر کھا لیا،پولیس نے کیسے پکڑا ؟