ایف آئی اے کی کارروائی، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل  گرفتار 

Dec 13, 2025 | 10:52:AM
ایف آئی اے کی کارروائی، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل  گرفتار 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)ٹارچر اینڈ کسٹوڈیل ڈیتھ ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں اہم پیش رفت ہوئی۔

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور  نےکارروائی کے دوران ٹارچر اینڈ کسٹوڈیل ڈیتھ ایکٹ کے تحت اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت فیصل امتیاز کے نام سے ہوئی ہے،ملزم نے کوٹ لکھپت جیل تعیناتی کے دوران قیدی پر تشدد کیا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے  نے بتایا کہدوران انکوائری درخواست گزار پر تشدد ہونا ثابت پایا گیا،ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  کرپشن کے الزام میں 4بھارتی کرکٹر معطل،میچز کھیلنے پر پابندی