واشنگٹن میں تباہ کن سیلاب سے سڑکیں زیرِ آب، معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر

Dec 13, 2025 | 09:34:AM
واشنگٹن میں تباہ کن سیلاب سے سڑکیں زیرِ آب، معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )امریکا کی ریاست واشنگٹن ڈی سی کے شہر سنوہومِش میں شدید سیلاب نے تباہی مچا دی ہے، جہاں سڑکوں پر کئی فٹ پانی کھڑا ہو گیا ہے اور معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو چکی ہے۔

شدید بارشوں کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے ہیں، جس کے باعث متعدد خاندان اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔

صورتحال کی سنگینی کے پیشِ نظر ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں اور کشتیوں کے ذریعے گھروں میں پھنسے ہوئے خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب کینیڈا میں تیز بارشوں کے باعث دریائے چلی ویک میں طغیانی آ گئی ہے، جس کے اثرات سنوہومِش تک پہنچے ہیں اور شہر کو بدترین سیلاب کا سامنا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:امریکی سپیشل فورسز کی کارروائی ، رپورٹ نے کھلبلی مچا دی

حکام کے مطابق پانی کی سطح بلند ہونے سے خطرہ مزید بڑھ گیا ہے، جبکہ امدادی ادارے ہائی الرٹ پر ہیں۔

انتظامیہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے، تاہم مسلسل بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال میں بہتری کے امکانات محدود نظر آ رہے ہیں۔

عوام کو غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔