سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا،جے آئی ٹی  نے مزید ملزمان کو نوٹسز جاری کر دیے

Dec 13, 2024 | 18:05:PM
سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا،جے آئی ٹی  نے مزید ملزمان کو نوٹسز جاری کر دیے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤں جاری ہے ،جے آئی ٹی  نے مزید4ملزمان کو نوٹسز جاری کر دیے۔ 

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر بدنیتی پر مبنی مہم کے سلسلے میں پہلے 7 افراد کو نوٹسز جاری کیے گئےجن میں صبغت اللہ ورک، محمد ارشد، عطا الرحمن، اظہر مشوانی، عروسہ ندیم شاہ، کومل آفریدی اور ایم علی ملک شامل تھے،ان ملزمان کو 13 دسمبر طلب کیا گیا ۔ 

اسی سلسلے میں مزید 4ملزمان کو نوٹسز جاری کردیے گئے،ان میں سردار اظہر طارق خان، سراج احمد ، آصف رشید اور محمد ارشد شامل ہیں،نوٹس میں جے آئی ٹی نے ملزمان کو 16دسمبر کو طلب کر رکھا ہے،ان ملزمان  نے سوشل میڈیا پر جھوٹے پروپگنڈےکے ذریعے پاکستان میں انتشار پھیلایا۔

وفاقی حکومت نے  سوشل میڈیا پر جرائم کی روک تھام کے لئے PECA ایکٹ 2016 کے سیکشن 30 کے مطابق  آئی جی پولیس کے ماتحت ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل دی،جے آئی ٹی ملزمان اور ان کے ساتھیوں کے پسِ پردہ مقاصد کا تعین کرنے کے لیے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے،مزید مجرموں کی شناخت اور ان کے خلاف قابل اطلاق قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ جے آئی ٹی کے پاس  ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد  بھی  موجود ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز،43دہشتگرد ہلاک