پشاور: بی آر ٹی سٹیشن کے انتظارگاہ  میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو حکام نے قابو پا لیا

Dec 13, 2023 | 00:34:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر شہزاد) پشاور میں بی آر ٹی سٹیشن کے انتظارگاہ  میں آگ بھڑک اٹھی، 35 منٹ کے اندر ریسکیو حکام نے آگ پر قابو پا لیا۔

ریسکیو1122 کے مطابق پشاور میں بخشو پل کے قریب بی ار ٹی سٹیشن کے انتظارگاہ  میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔

یہ بھی پڑھیں: آن لائن لائسنس کیسے بنوائیں؟ ایک منٹ کی ویڈیو میں آئی جی پنجاب نے بتا دیا

ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے پیشہ وارانہ طریقے سےآگ کو ایک جگہ تک محدود کر کے 35 منٹ کے اندر آگ پر مکمل قابو پا لیا۔