آن لائن لائسنس کیسے بنوائیں؟ آئی جی پنجاب نے ایک منٹ کی ویڈیو میں بتا دیا

Dec 12, 2023 | 22:19:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اصرار خان) آن لائن لائسنس کیسے بنوائیں؟ آئی جی پنجاب نے ایک منٹ کے ویڈیو پیغام میں بتا دیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا آن لائن لرنر لائسنس سسٹم بارے خصوصی ویڈیو جاری کردی، اپنے ویڈیو پیغام میں آئی جی پنجاب نے کہا کہ لوگوں کے ہجوم کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب پولیس نے پی آئی ٹی بی کی معاونت سے عوام کے لئے گھر پر لرنر لائسنس کے حصول کا آغاز کیا ہے، پنجاب میں 200 افراد ہر ایک منٹ میں آن لائن لائسنسنگ پورٹل سسٹم کے ذریعے گھر بیٹھے لرنر لائسنس بنوانے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلحہ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خبر، نئی شرط کا اضافہ

آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ  شہری گھر بیٹھے صرف 60 روپے میں آن لائن سسٹم کے ذریعے اپنا لرننگ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں، آن لائن کے علاوہ پنجاب پولیس کے تمام خدمت مراکز، پولیس سٹیشنز، پٹرولنگ پولیس،  ٹریفک  اینڈ ٹریننگ سنٹرز میں لرنر لائسنس بنوانے کی سہولت موجود ہے۔