کراچی میں پولیس اور رینجرز کا آپریشن،گودام سے 14راکٹ برآمد،ملزم گرفتار 

Dec 13, 2022 | 19:18:PM
 پولیس,  رینجرز ,  آپریشن، کراچی ,  گودام , 14  راکٹ, برآمد
کیپشن: برآمد کئے گئے راکٹ جبکہ دوسری جانب ملزم ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کراچی میں مچھر کالونی میں واقع لال جمال گودام سے 14  راکٹ برآمد کرلئے گئے۔

 پولیس کے مطابق  گزشتہ رات خفیہ اطلاع پرضلع کیماڑی پولیس اور سندھ رینجرز  نے مچھر کالونی میں مشترکہ کومبنگ آپریشن کیا تھا،دوران آپریشن مچھر کالونی میں واقع لال جمال گودام سے 14  راکٹ برآمد ہوئے اور موقع سے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت لعل جمال ولد جمال خان کے نام سے ہوئی ،ملزم کا ساتھی محمد جمشید ولد محمد دین موقع سے فرار ہو گیا،فرار ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں،ملزموں کیخلاف مقدمہ ایکسپلوزو ایکٹ کے تحت درج کر لیا گیا، مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔