سردیوں میں گیس غائب۔۔ لائنوں سے پانی آنے لگا۔۔

Dec 13, 2020 | 12:32:PM
سردیوں میں گیس غائب۔۔ لائنوں سے پانی آنے لگا۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی کے علاقے گلبہار میں انوکھا واقعہ پیش آیا،سوئی گیس کے پائپس میں گیس کی بجائے پانی نکل آیا۔علاقہ مکین حکومت کو کوستے رہے۔

سردی کی شت میں اضافہ ہوتے ہی شہرقائد کے مختلف علاقوں سے گیس غائب ہوگئی۔گلبہار کے علاقے خالد آباد میں سوئی سدرن گیس کی لائنوں سے پانی نکلنے پر علاقہ مکین پھٹ پڑے،شہریوں کا کہنا تھا کہ پورے دن لائن میں گیس نہیں آتی جب رات کو گیس آنے کا وقت ہوتا ہے تو اس سے قبل لائنوں میں پانی آنے لگتا ہے۔